احتساب عدالت نے فریال تالپور کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بیس مارچ کو سنایا جائیگا

0

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت نے فریال تالپور کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بیس مارچ کو سنایا جائیگا ۔ منگل کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔

دور ان سماعت نیب نے فریال تالپور کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی مخالفت کر دی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی ، مسترد کی جائے ۔نیب نے فریال تالپور کی درخواست پر جواب احتساب عدالت میں جمع کروا دیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہم نے مشکوک ٹرانزیکشن والے اکاؤنٹس منجمند کئے ،گھر کے اخراجات چلانے میں مشکلات کی بات بلاجواز ہے ان کے اور اکاؤنٹس موجود ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ زرداری گروپ آف کمپنی کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن موجود ہیں،کیس ایف آئی اے سے نیب کے پاس آنے سے پہلے ہی ملزمان کے اکاؤنٹس پر کاشن لگ چکا تھا۔ وکیل فریال تالپور نے کہاکہ ہم زرداری گروپ کے نہیں، فریال تالپور کے زاتی اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ وکیل فاوق ایچ نائیک نے کہاکہ بچوں کی سکول فیس ادا کرنے میں بھی فریال تالپور کو مشکلات ہیں ، نیب اتنا ظلم نہ کرے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پڑھ لیں ۔وکیل فاروق نائیک نے کہاکہ نیب بتائے فریال تالپور کے زاتی اکاونٹ میں کون سے پیسے آئے ہیں۔ احتساب عدالت نے فریال تالپور کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بیس مارچ کو سنایا جائیگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.