پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے (آج) ساوتھمپٹن میں کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے (آج) ساوتھمپٹن میں کھیلا جائیگا

ساوتھمپٹن (زیبائے پاکستان آئی این پی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچوںکی سیریز کا دوسرامیچ(آج) ہفتہ کو ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا ۔آل رائونڈر شعیب ملک نے ٹیم کو جوائن کر لیا۔گرین شرٹس نے اوول ون ڈے کی حتمی الیون برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھمپٹن میں دونوں ٹیمیں تین بار آمنے سامنے ہوئیں۔ دو میں انگلینڈ اور ایک میچ میں پاکستان فاتح رہا۔دوسری جانب دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچوں میں میزبان ٹیم کو برتری حاصل ہے ابتک دونوں ٹیموں کے مابین82ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے31اور انگلینڈ نے49میچوں میں فتح حاصل کی جبکہ2میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔انگلش سرزمین پر دونوں ٹیمیں 42بار مقابل ہوئیں،گرین شرٹس15میں کامیاب ہوئے،26میں میزبان ٹیم نے برتری ثابت کردی،ایک میچ بے نتیجہ رہا، دونوں ملکوں کے مابین آخری باہمی سیریز اگست، ستمبر 2016میں کھیلی گئی،انگلینڈ نے ابتدائی تینوں میچز جیتے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 14 مئی ، چوتھا میچ 17 مئی ، پانچواں اور آخری ون ڈے 19مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم میں شامل دو اضافی کھلاڑیوں کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات خاصے روشن ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر اور مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے انھیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے کم از کم پہلے دو میچز میں بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی فارم ثابت کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں