دکی‘ کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق

دکی‘ کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق

دکی(زیبائے پاکستان آئی این پی) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے کانکن محمد ہاشم ولد دوست محمد بارکزئی سکنہ مسلم باغ جاں بحق ہوگیا جسکی لاش کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیاجہاں انہیں ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں