فرض شناس اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار دوسروں کیلئے مثال ہیں ملک نعیم خان بازئی

فرض شناس اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار دوسروں کیلئے مثال ہیں ملک نعیم خان بازئی

کوئٹہ(زیبائے پاکستان آئی این پی) صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ فرض شناس اور ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکار دوسروں کیلئے مثال ہیں جنہوں نے اپنی ایمانداری کی وجہ سے اپنے محکمے کا نام روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر وے پولیس کے انسپکٹرز محمد اکرم ترین اور عبدالرزاق کاکڑ کو اپنی جیب سے نقد انعام دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ موٹر وے پولیس اہلکاروں نے فرض شناسی اور ایمانداری کا اعلیٰ مثال قائم کیا جوکہ ایک قابل تحسین عمل ہے موٹر وے پولیس جہاں ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کی دیکھ بھال کرتی ہے وہیں عوام کی جان ومال کی حفاظت اور نگرانی بھی کرتی ہے ان کی ایمانداری نے پولیس کی عزت بڑھادی ہے انہوںنے کہا کہ اس ایمانداری اور فرض شناسی پر دونوں انسپکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ موٹروے پولیس قوم و ملک کی خدمت کرتی رہے گی یاد رہے کہ دونوں انسپکٹرز موٹر وے پر پیٹرولنگ کررہے تھے کہ چلتی بس سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر ایک مسافر کا لاکھوں کا قیمتی سامان گرا جسے ان دونوں نے بس کا پیچھا کرتے ہوئے اصل مالک کے حوالے کیا اس طرح کی فرض شناسی اور ایمانداری دوسروں کیلئے ایک مثال ہے اور قابل تحسین عمل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں