طالبان کا امریکی کانٹریکٹر مارک فریرچز کی گم شدگی سے لاتعلقی کا اعلان

0

کابل:  طالبان نے امریکی کانٹریکٹر مارک فریرچز کی گم شدگی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ یہ امریکی کانٹریکٹر رواں برس جنوری کے آخر میں افغانستان میں لاپتا ہو گیا تھا۔ طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے اتوار کے روز کہا کہ طالبان کو اس لاپتا امریکی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔ خصوصی امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اس سلسلے میں پاکستان سے مدد کی درخواست بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ایک امن معاہدہ فروری کے آخر میں طے پایا تھا، تاہم اب تک یہ معاہدہ کئی طرح کے مسائل کا شکار رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.