نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکا کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، ایران

0

تہران :  ایران نے اقوام متحدہ سے نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکا کو انصاف کے کٹہرے میں لا نے کا مطالبہ کر دیا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ لاقانونیت ساکھ کو متاثر اور عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنتی ہے۔جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ نیوکلیئر ڈیل توڑنے پر امریکا کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلیئر ڈیل کے حوالے سے امریکا کا دیگر رکن ممالک پر دباؤ کا بھی نوٹس لیا جائے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یورپی یونین کے امور خارجہ کے نمائندے کو بھی ٹیلی فون کر کے نیو کلیئر ڈیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.