کووڈ 19، امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز کے سربراہ نے آئسولیشن اختیار کر لی

0

واشنگٹن :  امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ خود ساختہ آئسولیشن میں چلے گئے۔ترجمان سی ڈی سی کے مطابق امریکا کے بیماریوں سے بچاؤ اور تحفظ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے وائٹ ہاؤس میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد خود ساختہ آئسولیشن اختیار کی ہے۔ترجمان سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ ٹھیک ہیں اور ان میں کورونا وائرس کی ابھی کوئی علامات نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.