پاکستان میں کورونا کا زور برقرار، مزید 21 اموات، تعداد 639 تک پہنچ گئی

0

اسلام ا ٓ باد : ملک میں کورونا سے مزید 21 اموات ہو گئیں جس کے بعد تعداد 639 تک پہنچ گئی، کورونا مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 ہو گئی ہے، 8 ہزار 23 افراد تندرست ہوئے،پنجاب میں 11 ہزار 93، سندھ میں 10ہزار 771 افراد متاثر ہوئے، خیبر پختونخوا 4 ہزار 509، بلوچستان میں ایک ہزار 935 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 641، گلگت بلتستان 430 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 441 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 1991 مریضوں میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 29 ہزار 465 تک جا پہنچی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 29465 تک جاپہنچی ہے، پنجاب میں 11 ہزار 93، سندھ میں 10 ہزار 771، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 509، بلوچستان میں ایک ہزار 935 ، اسلام آباد میں 641 ، گلگت بلتستان میں 430 اور آزاد کشمیر میں 86 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 8 ہزار 23 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ 234 مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب میں 192، سندھ میں 180، بلوچستان 24، اسلام آباد 5 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.