پاک فضائیہ نے مدرز ڈے پر ماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پرومو جاری کر دیا

0

اسلام ا ٓ باد :  پاک فضائیہ کی جانب سے مدرز ڈے کے موقع پر ماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پرومو جاری کر دیا گیا۔ اتوار کو ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ آج جب پوری دنیا میں مدرز ڈے منایا جا رہا ہے، پاک فضائیہ کی خواتین نے بھی دنیا کی اس سب سے زیادہ پیار کرنے والی ہستی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک پرومو جاری کیا ہے جس میں آنے والی نسلوں کی تربیت میں ماں کے کردار کو سلام عقیدت پیش کیا گیا ہے۔یہ پرومو خصوصی طور پر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ان پاکستانی ماؤں کے عزم و حوصلے کو خراج عقیدت ہے جو کورونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کے طور پراپنی بے لوث خدمات پیش کر رہی ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خواتین دیگر شعبوں کے علاوہ پاک فضائیہ کی تمام برانچوں میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.