ہلکی کورونا علامات والے مریضوں کو گھروں پر قرنطینہ کرنے کی اجازت، فیاض الحسن چوہان

0

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پنجاب نے گھروں پر قرنطینہ کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے گھروں پر قرنطینہ کے قواعد و ضوابط جاری کئے ہیں،ڈپٹی کمشنر،اے سی کی سربراہی میں خصوصی ہوم آئسولیشن کمیٹی کے اراکین نامزد کرے گا۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہوم آئسولیشن کمیٹی میں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے اہلکار شامل ہوں گے،اس حوالے سے شہری اور دیہی یونین کونسل کی سطح پر سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔فیاض الحسن چوہان کے مطابق کمیٹی ہوم آئسولیشن کیلئے گھروں کے رقبے اور اہل خانہ کی تعداد کی جانچ کے بعد اجازت دے گی اور ہلکی کورونا علامات والے مریضوں کو گھروں پر قرنطینہ کرنے کی اجازت دی جائے گی،ہوم آئسولیشن میں مریض روزانہ اپنی صحت کے متعلق اپڈیٹس محکمہ صحت کو بھجوانے کا پابند ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.