شہدا کی مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں،شبلی فراز

0

اسلام آباد:  وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مائوں کے عالمی دن کے موقع پر ہم خصوصاً ان شہدا کی مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹوں کی قربانی دی ہے۔اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی مائیں دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہیں کیونکہ وہ اپنے لخت جگروں کی شہادت پر اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر ندیم عباس اور دوسریسکیورٹی اہلکاروں ، ان کی ماوں اور اہل خانہ کو بھی سلام پیش کرتی ہے ،یہ ہیرو ہمارا فخر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.