حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہے،قمبر مینگل

0

خضدار(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) خضدار کے رہنماء قمبر مینگل نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شیر احمد بنگلزئی پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت پارٹی رہنماء کو نشانہ بنا یا گیا ہے،حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت میں ناکام رہی ہے، دن دیہاڑے ایک قبائلی اور سیاسی رہنماء پر حملہ افسوسناک ہے۔ حکومت ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائے۔ اتوار کو ان خیالات کااظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میر قمبر مینگل کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنماء شیر احمد بنگلزئی پر حملہ حالات کو خراب کرنے کی ایک کوشش ہے اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پرحملہ ہوتا رہاہے لیکن آج تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ جو کہ حکومت وقت کی ناکامی ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طو ر پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ شیراحمد بنگلزئی پر حملے میں ملوث ملزمان اگرگرفتار نہیں ہوئے تو مجبور ہو کر احتجاجی راہ اپنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.