ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ نے کہاہے کہ خضدار میں انتظامیہ تمام ترمسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ہر شعبے میں انہماک کے ساتھ کام کررہی ہے۔

0

خضدار:  ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ نے کہاہے کہ خضدار میں انتظامیہ تمام ترمسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ہر شعبے میں انہماک کے ساتھ کام کررہی ہے۔ شہریوں کے لئے سہولیات پیدا کرنا اور ان کے مسائل کاحل ہماری ترجیحا ت میں شامل ہے اور اس پر بتدریج کام کررہے ہیں، کورونا وباء کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار اور عوام میں شعورو آگاہی بیدار کی جارہی ہے ۔ عوام بتائے گئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کوروناو باء سے اپنے آپ کو اور اپنے قرب و جوار کے افراد کو محفوظ رکھیں۔ اتوار کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ نے کہاہے کہ بہت جلد خضدار میں بھی کورونا وباء کے حوالے سے ٹیسٹنگ عمل شروع کیا جائیگاشہری ہر صورت میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ہاتھ ملانے اور ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے پر عمل پیراہ ہوں اور قومی فریضہ سمجھ کر ایک دوسرے کی مدد کریں۔انہوں نے کہاکہ بازاروں میں رش اور بھیڑ سے گریز کیا جائے اگر کاروبار کرنے کی جزوی اجازت دیدی گئی ہے تو ا سکا مقصد یہی ہے کہ شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا اور انہیں روزگار کے مواقع دیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ قیامِ امن کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں شہریو ں کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے عوام کو تحفظ کا احساس دیکر ان کی ترجیحات پر کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.