دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی کل تعداد72لاکھ38ہزار611ہوگئی

0

بیجنگ: جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، یہ اعدادوشمار 10جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 72لاکھ38ہزار611ہوگئی ہے۔ امریکہ 19لاکھ79ہزار850 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ برازیل 7لاکھ39ہزار503 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست میں روس تیسرے نمبر پر ہے جہاں پر 4لاکھ 84 ہزار 630مصدقہ کیسز ہیں۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 90ہزار581، بھارت میں 2لاکھ76ہزار146، سپین میں 2لاکھ 41ہزار 966جبکہ اٹلی میں 2لاکھ 35ہزار561مصدقہ کیسز ہوگئے ہیں۔پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1لاکھ 99ہزار696 تک پہنچ گئی ہے جبکہ فرانس میں 1لاکھ 91ہزار523 مصدقہ کیسز ہیں۔چین میں 84ہزار641مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.