امریکہ، دارالحکومت میں تعینات نیشنل گارڈز میں نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے

0

واشنگٹن: امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں سیاہ فام امریکی شہر جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر بڑے پیمانے کے احتجاج سے نمٹنے کے لئے تعینات نیشنل گارڈ کے بے شمار ارکان کے نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں یہ بات فوج نے منگل کے روز بتائی۔حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل گارڈ میں متاثر ہونے والوں کی صحیح تعداد آپریشنل سکیورٹی کے باعث ظاہر نہیں کی جائے گی۔بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت میں بجھوائے جانے سے قبل تمام ارکان کے نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے اور یہاں سے جانے سے قبل ان کے دوسرے مرحلے کیٹیسٹ ہوں گے۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ بہت سارے نیشنل گارڈ کے فوجیوں نے ملک گیر احتجاج سے نمٹنے کے دوران چہرے کے ماسک نہیں پہنے تھے اور کسی قسم کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا تقریبا نا ممکن تھا۔مقامی میڈیا کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی بدامنی سے نمٹنے کے لئے ہزاروں نیشنل گارڈ کے فوجی تعینات کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.