چین، سیلاب سے 26لاکھ افراد متاثر

0

بیجنگ: وزارت ہنگامی انتظامات نے کہاہے کہ بارشوں کے باعث جنوبی چین میں آنے والے سیلاب سے صوبائی سطح کے 11علاقوں میں منگل کو دوپہر2بجے تک 26لاکھ 30ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں۔وزارت نے کہاہے کہ شدید بارشوں نے تقریبا 2لاکھ 28ہزار افراد کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے اور 1ہزار 300 مکان تباہ کر دیئے ہیں جبکہ 4ارب یوآن (56.6 کروڑ امریکی ڈالر)سے زائد کا براہ راست معاشی نقصان کیاہے۔2جون سے موسلادھار بارشوں نے جنوبی چین کے بڑے علاقے کو متاثر کیا ہے اور کچھ علاقوں میں 100سے 300ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔وزارت نے کہا کہ طوفانی بارش سے متاثرہ صوبائی سطح کے 8علاقوں کے 110دریاں میں پانی کی سطح خطرے کی سطح سے اوپر جا چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.