مقبوضہ علاقوں کے اسرائیل میں انضمام پر آزاد ریاست کا اعلان کر دیں گے، فلسطینی وزیراعظم

0

رملہ: فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ علاقوں کو ضم کیا تو فلسطین مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تمام مغربی کنارے اور غزہ پر ریاست کا اعلان کردے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر اسرائیل نے فلسطین کے زیر قبضہ علاقوں کو انضمام کرنے کا منصوبہ جاری رکھا تو تمام مغربی کنارے اور غزہ پر ریاست کا اعلان کریں گے اور عالمی سطح پر اس کو تسلیم کرانے کے لیے زور دیں گے۔فلسطین کے وزیر اعظم نے اسرائیلی ہم منصب بینجمن نیتن یاہو کے ایسے اقدام کو خطرہ قرار دیا جو عالمی سطح پر اسرائیل اور فلسطین کے مابین دو ریاستی معاہدے سے متعلق تھا۔واضح رہے کہ بینجمن نیتن یاہو کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کے آزاد فلسطین کے علاقوں تک توسیع کے انضمام کے منصوبے پر یکم جولائی سے کابینہ میں بحث شروع ہوگی۔محمد اشتیہ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے زیر قبضہ علاقوں کو الحاق کرکے معاہدے کو توڑا تو ہم ریاست کا اعلان کرنے میں گزشتہ تمام معاہدوں کا احترام نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف سفارتی دبا بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدام کی سربراہی کر رہے ہیں اور کوشش ہے کہ عالمی طاقتیں اسرائیلی وزیر اعظم کی حکومت پر پابندیوں کی دھمکی دیں تاکہ اسرائیل قتل و غارت سے فرار نہ اختیار نہ کرسکے۔راملہ میں غیر ملکی پریس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں فلسطین کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو بھی حالات کی سنگینی کا احساس ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.