تین پرتوں والا فیبرک ماسک کورونا وائرس کو روک سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

0

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کپڑے (فیبرک) کی تین پرتوں والا ماسک استعمال کیا جائے تو اس سے کورنا وائرس کا پھیلا روکنے میں موثر مدد مل سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رہنما ہدایات کے مطابق، ماسک کا استعمال خصوصا ایسی جگہوں پر ضروری ہے جہاں سماجی فاصلہ رکھنا بہت مشکل یا ناممکن ہو۔اپنی ایک حالیہ آن لائن دستاویز میں عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ فیبرک ماسک کو نہ صرف صحیح طریقے سے پہنا جائے بلکہ پابندی سے اس کی دھلائی صفائی بھی کرتے رہنا چاہیے۔اسی دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلیے سرجیکل ماسک صرف وہی افراد استعمال کریں جو کسی اسپتال میں یا طبی مرکز میں کام کررہے ہوں اور ڈیوٹی پر موجود ہوں۔ صحت مند لوگوں کیلیے تین پرتوں والا کپڑے کا ماسک ہی کافی ہے جس کی تفصیلات ابھی بیان کی گئی ہیں۔کورونا وائرس سے بیمار ہوجانے والوں کو عالمی ادارہ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو باقی تمام گھر والوں سے الگ تھلگ کرلیں اور کسی کمرے میں محدود ہوجائیں، ڈاکٹر سے لازما مشورہ لیں، ضرورت پڑنے پر اپنے اہلِ خانہ سے مدد لیں اور ساتھ ہی ساتھ اپنے ملنے جلنے والوں کو بھی قرنطینہ کروائیں۔ تاہم اگر کورونا وائرس سے بیمار ہوجانے والے کسی شخص کیلیے باہر جانا بے حد ضروری ہوجائے تو اس پر لازم ہے کہ وہ سرجیکل ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نہ نکلے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.