بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی پر مجرمانہ لاپرواہی قابل مذمت ہے، شہباز شریف

0

اسلام آباد :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ر وقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔شہبازشریف نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس پیسے ختم اور ٹکٹ کے زائد کرائے وصول کرنے کی اطلاعات قابل افسوس ہیں۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نیازی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیان دے کر بھول جاتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک سفارتخانوں کے عدم تعاون کی شکایات عام ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں سے زائد کرائے کیوں وصول کیوں کیے جا رہے ہیں؟صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے حوالے سے حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی قابل مذمت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.