وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے ایس اوپیز پر سختی سے عملد رآمد کرانے کیلئے باقاعدہ احکامات جاری

0

کرونا وائر س کی روک تھام وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے قائم بلوچستان کما نڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کرونا وائرس کے پھیلا ؤاور اس کے متا ثر ین میں تیزی سے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں خصوصاًصوبے کے تمام کمشنر ز جو ڈ ویژنل کما نڈ اینڈ آپریشنل سینٹر زکے انچارج بھی ہیں انہیں ہدایت کی گئی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیز پر سختی سے عملد رآمد کرایاجائے اس ضمن میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے ایس اوپیز پر سختی سے عملد رآمد کرانے کیلئے باقاعدہ احکامات جاری کرچکے ہیں پی سی اوسی کے انچارج وسیکرٹری کھیل عمران گچکی نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کرونا وائر س کے پھیلا ؤ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہمارے ماہرین جبکہ ملکی سطح اور بین الا قومی سطح پر ڈبلیو ایچ او پہلے ہی وارننگ جاری کرچکے ہیں کہ کرونا کے پھیلا ؤ میں جون کے آخر اور جولائی کے شروع میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا اور یہ کرونا وائرس کے پھیلا ؤ کا انتہائی پبلک کا وقت ہوگا اس لیئے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے انہیں وارننگ جاری کی جارہی ہیں کہ ہر شخص احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملد رآمد کرے اور اپنے قریبی حلقوں کو بھی ایسا کرنے کیلئے وباء ڈالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر محقیقن کی رائے کے مطابق ماسک کا استعمال اور میل جول میں کمی سے اس وائر س کے پھیلا ؤ کو روکا جاسکتا ہے نیوزی لینڈ جوکہ کرونا فری ریاست کے طور پر ہمارے سامنے ایک مثال ہے انہوں نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے سے یہ کامیابی حاصل کی ہے پریس ریلیز میں ٹر انسپورٹرز ومسا فر کوبھی متنبہ کیاگیا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے ٹر انسپورٹ کیلئے جاری ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاک ڈاؤن میں نر می وکا روباری سرگرمیوں کی اجازات کیلئے جو ایس اوپیز لا گو کئے گئے ہیں اُن پر بھی سختی سے عملد رآمد کیا جائے اور افسو سناک ہے کہ لاک ڈاؤن میں کمی کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مریضوں میں روزانہ کی بنیاد پر تیز ی سے اضافہ ہو اہے اور اب روزانہ دوسو سے زائدکیسز مثبت آرہے ہیں اموات میں بھی اضافہ ہورہے ہیں جبکہ مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی سوفیصدکے قریب پہنچ چکی ہے۔جوہمارے بے احتیاطی کی نشا ندہی کر رہے ہیں عوام اسے سنجید گی سے لیتے ہوئے خود اور اپنے خاندان والوں دوستوں واپنے حلقہ احباب کواس پر سختی سے عملد رآمد کرائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.