ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے زیارت بازار کااچانک دورہ کیا

0

 ڈپٹی کمشنر زیارت کیپٹن (ر)مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے زیارت بازار کااچانک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے دکانوں میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی،انجمن تاجران سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ کورنا وائر س سے بچاو اور حکومتی تدابیر کو نظر انداز نہ کریں،کورنا کا مقابلہ ہم سب نے کرنا ہے عوام ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل ضرور کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.