ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،فردوس عاشق اعوان

ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کانسٹ میں پاکستان کے پہلے خصوصی ٹیکنالوجی زون اور پارک کا افتتاح نئے پاکستان میں شعبہ ٹیکنالوجی کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ علم پر مبنی معیشت کے فروغ کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ تخلیقی ذہنوں کو مل کر بیٹھنے کا پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھانیکی مواقع پیدا کرے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کی دیگر درسگاہوں میں بھی ٹیکنالوجی پارکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جدید دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا، انسانی زندگی کا کوئی شعبہ ٹیکنالوجی کے بغیر مکمل نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نسٹ کا یہ منصوبہ ایکیڈیمیا اور صنعت کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا۔ڈیجیٹل اکانومی کو تقویت اور تحقیق و ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں