ریاست کی جانب سے شہریوں سے معاہدے کا احترام اور ہر انسانی حقوق کی بلا امتیاز پاسداری ضروری ہے،بلاول بھٹو زرداری

0

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے اپنے شہریوں سے معاہدے کا احترام اور ہر شہری کے انسانی حقوق کی بلا امتیاز پاسداری ضروری ہے۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انسانی حقوق کی پاسداری کی ضمن میں کوتاہی قیامِ پاکستان کے بنیادی اصولوں سے انحرافی کے مترادف ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت مسلط ہوئی ہے، ملک میں انسانی حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے آزادیِ صحافت سے لے کر آزادیِ انجمن و تنظیم جیسے حقوق کو دبانے والی مہم کی سرپرستی کی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے طلبہ اور شہید مشال کے والد کے خلاف پرچہ کاٹ کر ریاستِ مدینہ کے متعلق اپنے دعووَں کو زمیں بوس کردیا۔ انہوںنے کہاکہ پرامن و ترقی پسند معاشرے کے لیئے آزادیِ اظہار، عقیدے کی آزادی، خواتین، بچوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کو تحفظ دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی معاشی پالیسیاں عوام کو عزت سے جینے کے حق کو غضب اور پسماندگی میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قوم کے جمہوری اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کی۔انہوںنے کہاکہ اس عظیم مقصد پر انہوں نے اپنی جانیں بھی نچھاور کردیں، انسانی حقوق کے محافظوں اور ان کی پامالی کرنے والوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ عزم کرتا ہوں کہ میں اپنے نانا اور والدہ کی میراث کا احترام و توقیر قائم رکھوں گا۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی مشکلاتوں کے باوجود انسانی حقوق کی حفاظت کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کا انتقام کے لیئے نیب کو بطور آلہ استعمال کرنا پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت یہ نہ سمجھے، انتقام کا نشانہ بناکر وہ پیپلز پارٹی کو عوامی حقوق سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بطور انسانی حقوق کی علمبردار پیپلز پارٹی تمام تر تکلیفوں اور چیرہ دستیوں کے باوجود یہ جنگ لڑتی رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا کودھونس دھمکیوں کے واقعات، جبری گمشدگیاں، اور سیاسی انتقام صریحاً بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 4 ماہ سے پوری انسانی آبادی کو قید کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.