مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے ، فیصل واوڈاکی رائے ، وزیر اعظم کا اتفاق

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے ، فیصل واوڈاکی رائے ، وزیر اعظم کا اتفاق

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کے رکن فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی تجویز دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کا تذکرہ ہوا ۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی ۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ وفاقی حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزراء کا فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں