گزرتے وقت کیساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ‘ عمر شریف

گزرتے وقت کیساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ‘ عمر شریف

لاہور( این این آئی)نامور کامیڈین اداکار و میزبان عمر شریف نے کہا ہے کہ زندگی میں ہمیشہ خوش رہنا سیکھا ہے اور دوسروں کو بھی خوش رہنے کی نصیحت کرتا ہوں، گزرتے وقت کے ساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عمر شریف نے کہا کہ کوشش کریں آپ کی کسی بات یا ناروارویے سے کسی کی دل آزاری نہ ہو ، میں اس معاملے میں بڑا حساس ہوں اور اگر مجھ سے ایسا کچھ ہو جائے تو مجھے اس وقت تک دلی اطمینان نہیںہوتا جب تک میں اس کی معافی نہ مانگ لوں۔ زندگی میںخوش رہیں اور اپنے ساتھ جڑے ہوئے لوگوںکو بھی خوش رکھیں او ریہی زندگی ہے۔ عمر شریف نے کہاکہ نئے دور میں بہت سے کامیڈین اداکار سامنے آئے ہیں اور سب معیاری کام کررہے ہیں ۔ یہ درست ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ کامیڈی نے بھی اپنی شکل تبدیل کی ہے جو مثبت رجحان ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں فلموںکے اسکرپٹ میں کامیڈی کا بھی ایک پورشن شامل کرناچاہیے جس کے اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں