فلم ’’ رنگ عشقِ دا ‘‘ کامیابیوںکے نئے ریکارڈ قائم کریگی ‘ مدیحہ شاہ

0

لاہور( این این آئی)فلمسٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ’’ رنگ عشقِ دا ‘‘ میںمیرا کردار اس قدر جاندار اورپختہ ہے کہ لوگ میرے ’’مجاجن ‘‘والے کردارکو بھول جائیںگے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے بتایا کہ فلم میں میں ایک چوہدرانی کا کرداراداکر رہی ہوںجس میں اداکاری کا بہت مارجن ہے اور یہ میرے لئے چیلنجنگ کردار ہے کیونکہ میں اتنے سالوں بعد فلموں میں واپسی کے بعد کوئی منفرد اور چیلنجنگ کردار اداکرنا چاہتی تھی ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ اگر آج بھی اچھی فلمیں بنیں تو پاکستانی اپنی فلموں کودیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ہماری کئی فلمیں کئی کئی ماہ تک زیر نمائش رہ کر اس کا ثبوت دے چکی ہیں۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میری آنے والی فلم کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.