قومی اداروں کا استحکام تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘فواد چوہدری

قومی اداروں کا استحکام تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘فواد چوہدری

لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہاہے کہ قومی اداروں کا استحکام تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت نیب آرڈیننس میں ترمیم کے حوالے سے تمام فریقوں کے ساتھ مشاورت کررہی ہے۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی طرف سے مثبت اورتعمیری تنقید کاہمیشہ خیرمقدم کیاجائیگا۔انہوںنے کہا کہ حکومت بہترخدمات کی فراہمی کے لئے اورشفاف طریقے سے سرکاری فنڈزمختص کرنے کے حوالے سے مختلف ادارہ جاتی اصلاحات متعارف کرارہی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل حل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں