آر ایس ایس انتہا پسندانہ نظریہ نے جوہری ملک کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے ،عمران خان

0

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس انتہا پسندانہ نظریہ نے جوہری ملک کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے ، اس نظریہ کی بنیاد مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں سے نفرت اور نسلی برتری پر ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران نے برطانوی اخبار دی ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک تصاویر جس میں ایک باپردہ مسلمان خاتون کو دو ہندو مسلح سیکیورٹی اہلکاروں کے پاس سے گزرتے دکھایا گیا ہے اور اس کو کیپشن یہ دیاگیا ہے کہ بھارت اب ہندو ریاست ہے اور ہم اس کے دوسرے درجے کے شہری ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس انتہا پسندانہ نظریہ نے جوہری ملک کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے ، اس نظریہ کی بنیاد مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں سے نفرت اور نسلی برتری پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی یہ جن بوتل سے باہر نکلا تواس سے خون خرابہ ہی ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.