نوکنڈی اور ملحقہ علاقوں میں بارش،ایک مکان کی چھت گر گئی

0

نوکنڈی (این این آئی) نوکنڈی اور ملحقہ علاقوں میں بارش،ایک مکان کی چھت گر گئی،کوئٹہ تفتان ریلوئے ٹریک بہہ گئی،ٹریفک کی روانی متاثر رہی، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتفصیلات کیمطابق نوکنڈی میں بعد از نماز جمعہ بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے دو دنوں کی مسلسل بارش سے پورا علاقہ پانی سے جل تھل ہوگیا،گلی کوچے تالاب کا منظر پیش کررہی ہے اس دوران راہگیروں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بازار میں بارش کی پانی دکانوں میں داخل ہونے سے دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال دئیے ،گزشتہ رات سے جاری بارش سے کلی مغربی بازار میں واقع ملا عبدالعزیز ایجباڑی کی مکان کی چھت گر گئی جس سے کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مکان میں موجود قیمتی سامان کو نقصان ہوا،علاوہ ازیں ندی نالوں میں طغیانی آنے اور سیلابی ریلوں کے آنے سے کوئٹہ تفتان ٹریک کو نقصان پہنچا جس سے ٹرینوں کی امدورفت متاثر رہی اور این چالیس کوئٹہ تفتان شاہراہ پہ پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متاثر رہا تاہم کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی نوکنڈی کے ملحقہ علاقوں ریکوڈک ،مشکیچاہ،دوربن چاہ ،ہمے چاہ ،جھلی ،گونشیرو میں مسلسل بارشوں سے سیلابی ریلوں کے آنے سے نوکنڈی سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سے عوام کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.