کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیاسلسلہ شروع ، مسلم باغ میں 8انچ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی

0

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا مسلم باغ میں 8انچ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی بارش اوربرف باری کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں بارش اوربرفباری کانیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے کوئٹہ میں 3.4انچ برفباری ریکارڈ کی گئی شدید برف باری کے باعث کوژک ٹاپ اور لکپاس پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑاسردی کے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑاتاہم انتظامیہ نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کرکے لکپاس کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جبکہ کوژک ٹاپ پرہیوی ٹریفک کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے روک دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مسلم باغ میں 8.3انچ ،قلعہ عبداللہ میں 7.8انچ،زیارت میں 5,5انچ اور قلات میں1.3انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ جیونی میں 10ملی میٹر،ژوب میں 2,2،خضدار میں 0.8،تمپ میں 14.1،نوکنڈی میں 5.2،واشک میں 2.9،تربت میں 0.9،بلیدہ میں 1.9،مند میں18.6،دالبندین میں 1.4،نوشکی میں 2.8،گوادر میں 1.1،پسنی میں 1.3،ژوب میں 2.2،دکی میں 0.5،سبی میں 0.4،پشین میں 8.7،لورالائی میں 1.4،بارکھان میں 0.2 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشین ،قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،زیارت،قلات اور کوئٹہ میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.