گلوکارہ گلاب اور خالد بشیر کا نیا ویڈیو’’کدی یاد ہوسی‘‘ ریلیز ہوگیا

0

کھڈیاں خاص(این این آئی) معروف گلوکارہ گلاب اور گلوکار خالد بشیر کا نیا ویڈیو سونگ’’کدی یاد ہوسی‘‘ ریلیز کردیا گیا۔اس ویڈیو کو گذشتہ روز تھر پروڈکشن نے ملک بھرمیں ریلیز کیا ہے۔اس گانے کا میوزک رضوان اختر نے ترتیب دیاہے اس گانے کو بھٹی سٹوڈیومیں ریکارڈ کیا گیاہے جس کی مکس ماسٹرنگ خرم بھٹی نے کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران گلاب نے بتایاکہ ان کا یہ اس ہفتے میں تیسرا ویڈیو ریلیز ہواہے اور انہیں خوشی ہے کہ ان کے پرستاریہ تینوں ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر پسند کررہے ہیں۔گلاب نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ مختلف فلموں کے گیت ریکارڈ کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف فوک سرائیکی گلوکاروں کے ساتھ ڈیوٹ بھی ریکارڈ کروا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.