مصر سے سعودی شہریوں کی واپسی کے لیے پروازیں دو روز کے لیے بحال

0

قاہرہ (این این آئی )مصرمیں موجود سعودی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے مصر اور سعودی عرب کے درمیان فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ میں قائم سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ مصر میں موجود سعودی باشندوں کی وطن واپسی کے لیے دونوں ملکوں میں پروازیں دو روز کے لیے بحال کی گئی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی ایئرلائنز ، فلائناس ، مصر ایئر اور دیگر فضائی کمپنیوں کو اپنی پروازیں دوبارہ چلانے کو کہا گیا ہے تاکہ سعودی عرب کے شہری وطن واپس جاسکیں۔بیان میں کہا گیا کہ مسافر ان دو دن کے دوران مذکورہ بالا ایئر لائنز کے سفری ٹکٹوں پر بغیر کسی اضافی قیمت کے ادائیگی کے اپنی بکنگ شیڈول میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔ادھر مصری وزارت خارجہ نے ایک واضح بیان جاری کیا جس میں کہا گیا سعودی عرب کے شہریوں کی ہوائی جہازوں سے وطن واپسی میں ہرممکن مدد کرے گی۔ بیان میں کہا گیاکہ ہم سعودی عرب کے سفارت خانے سے استفسار کریں گے کہ آیا فضائی سروس کی بحالی صرف سعودی شہریوں کی وطن واپسی تک محدود ہے یا اس مصری شہریوں کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.