ڈیرہ اللہ یار اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے تیز بارش نشیبی علاقے زیر آب ڈیرہ اللہ یار کی سڑکیں جل تھل ہو گئیں

0

ڈیرہ اللہ یار( این این آئی )ڈیرہ اللہ یار اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے تیز بارش نشیبی علاقے زیر آب ڈیرہ اللہ یار کی سڑکیں جل تھل ہو گئیں بارش تھمتے ہی میونسپل کمیٹی کے عملے نے بارش کا پانی نکاس کرنے اور کیچڑ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے گزشتہ شب ڈیرہ اللہ یار اور مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے دیہی علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تیز بارش کے باعث ڈیرہ اللہ یار شہر کی قومی شاہراہ سمیت دیگر سڑکیں اور گلی محلے پانی سے جل تھل ہوگئے بارش تھمتے ہی چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے نے سکر مشین کے ذریعے قومی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں اور گلی محلوں میں کھڑے بارش کے پانی کو نکاس کرنے اور کیچڑ ہٹانے کا کام شروع کردیا جس کے بعد عدالت روڈ کلب روڈ اوستہ محمد روڈ صحبت پور روڈ پر کھڑا بارش کا پانی نکاس کردیا گیا اور مصعوف ترین سڑکوں سے کیچڑ بھی ہٹا کر سڑکوں کو آمدروفت کے لیے صاف کردیا ہے گلی محلوں میں بھی صفائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.