بلوچستان ،پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ،رواں سال پولیوکیسز کی تعداد 5ہوگئی

0

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا رواں سال پولیوکیسز کی تعداد 5ہوگئی ، محکمہ صحت حکام کے مطابق بدھ کو ژوب سے تعلق رکھنے والے 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی،بچے کا تعلق پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری گھرانے سے ہے،پولیو سے متعلق نمونے 26 اور 27 فروری کو لئے گئے تھے جنکی رپورٹ میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد رواں برس بلوچستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.