ریاست تمام امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، فواد چوہدری

ریاست تمام امام مساجد کو گریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، فواد چوہدری

اسلام آباد(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست کوچاہیئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کوگریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے،اس سلسلے میں صوبائی وزرا اعلی کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک بہت چھوٹے گروپ کیلئے وسائل مختص کرنے کے بجائے ریاست کوچاہیئے کہ تمام مساجد میں امام مساجد کوگریڈ 14 تا 16 نوکریاں دے، اس سے مخصوص ٹولے کی اجارہ داری بھی ختم ہوگی اورایک ڈسپلن بھی آئے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں صوبائی وزرا اعلی کواپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کفایت مہم کے بعد آج پارلیمنٹیرینز اور وزرا کی تنخواہیں بہت کم ہیں اور انٹرٹینمنٹ الا ونسزبھی مکمل ختم کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں