عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے،عثمان بزدار

عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے،عثمان بزدار

لاہور(زیبائے پاکستان آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشا اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی ستر برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے۔ مشکل وقت عارضی ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے، نوماہ کیدوران ملک کی سمت درست کرنے کے لئے بے پناہ محنت سیکام کیا گیا ہے، ایک لمحہ ضائع کیے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا ماضی کی حکومتوں کی طرح بلند و بانگ دعوے نہیں کیے، عوام کی خدمت کیلیے عملی اقدامات کیے ہیں، مایوس عناصر کی منفی سیاست 22 کروڑ عوام پہچان چکے ہیں۔انہوں کہا لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے۔ اب شفاف قیادت اورشفاف حکومت ہے، انشا اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں