لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،مختلف برانڈز کا 27 ہزار کلو فروزن چکن تلف

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،مختلف برانڈز کا 27 ہزار کلو فروزن چکن تلف

لاہور(زیبائے پاکستان آئی این پی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہونے والے مختلف برانڈز کا 27 ہزار کلو فروزن چکن تلف کر دیا ،کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے کہا ہے کہ فیل ہونے والا تمام مال تلف کر دیا گیا ہے، فیل ہونے والی کمپنیوں کے نقائص کی درستگی بھی کروائی جا چکی ہے، فروزن فوڈز کا آیندہ لیبارٹری تجزیہ جون میں کروایا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ فروزن فوڈز کی سیمپلنگ مہم مکمل کرلی گئی ہے اور اس مہم میں فیل شدہ تمام مال تلف کیا جاچکاہے۔فیل ہونے والے برانڈز کا چکن مارکیٹ سے اٹھوا کر پیمکو بھٹی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر)محمد عثمان کی سربراہی میں تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان بھٹی نے کہاہے کہ گزشتہ ماہ تمام فروزن فوڈ برانڈز کے نمونے لیے گئے تھے۔ لیبارٹری تجزیے میں فیل ہونے والی کمپنیوں کا مال فیکٹریوں اور مارکیٹ سے اٹھوایا گیا۔ کچھ کمپنیوں نے احساس ذمہ داری کے تحت اپنا مال خود مارکیٹ سے اٹھا کر حوالے کیا ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے فیل ہونے والا تمام مال تلف کر دیا گیا ہے۔ فیل ہونے والی کمپنیوں کے نقائص کی درستگی بھی کروائی جا چکی ہے۔عثمان بھٹی نے کہا کہ فروزن فوڈز کا آیندہ لیبارٹری تجزیہ جون میں کروایا جائے گا۔تمام اشیائے خورونوش کا سال میں متعدد بار لازمی لیبارٹری تجزیہ کروایا جاتا ہے۔معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ہر سطح پر ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاہے کہ صوبے بھر میں ریڑھی بان ہو یا ملٹی نیشنل کمپنی، صرف معیاری خوراک ہی فروخت کرنے کی اجازت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں