چین،شنگھائی ڈزنی لینڈ محدود استعداد کے ساتھ دوبارہ کھل گیا

0

شنگھائی: شنگھائی ڈزنی لینڈ تھیم پارک پیرکے روز چین میں نوول کرونا وائرس وبائی مرض مزید زیر قابو آنے کے بعد سیاحوں کے لئے محدود استعداد کے ساتھ دوبارہ کھل گیا ہے یہ دنیا میں پہلا ڈزنی لینڈ تھیم پارک ہے جو نوول کرونا وائرس کے پھیلا کے بعد سے دوبارہ کھل گیا ہے ۔شنگھائی ڈزنی سیر گاہ نے جنوری کےآخر میں نوول کرونا وائرس کے پھیلا کے ردعمل میں عارضی بندش کا اعلان کیا تھا ۔ اس نے ڈزنی ٹان ،وشنگ سٹار پارک اور شنگھائی ڈزنی لینڈ ہوٹل کو مارچ کے اوائل میں دوبارہ کھول دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.