نوول کرونا وائرس، امریکی نائب صدر پینس نے اپنے سماجی رابطے محدود کردیئے

0

واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس اپنی پریس سیکرٹری کا نوول کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو باقی لوگوں سے دور رکھ رہے ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے بتا یا کہ پینس کے ترجمان ڈیوائن او مالے نے کہاہے کہ نائب صدر پینس وائٹ ہاس کے طبی یونٹ کے مشورے پر عمل جاری رکھیں گے جبکہ وہ قرنطینہ میں نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں نائب صدر پینس کا ہر روز ٹیسٹ منفی آرہاہے اور ان کا کل وائٹ ہاس میں رہنے کا منصوبہ ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس اور بلومبرگ نیوز،دونوں نے ہی پینس کے حفاظتی اقدامات کیلئے خود کو الگ تھلگ کرنے کے طور پر پیش کیا لیکن این بی سی نیوز نے ایک سینئر اہلکار کے بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ پینس کی احتیاطی تدابیرخود کو الگ تھلگ کرنے جیسے نہیں ہیں کیونکہ ان کے شیڈول پر کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے مزید کہاکہ نائب صدر اگلے چند دنوں کیلئے محدود رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.