بھارت، لاک ڈائون سے شادی میں تاخیر ، جوڑے کی خودکشی

0

نئی دہلی: بھارت میں جاری ملک گیر لاک ڈان کی وجہ سے شادی میں مسلسل تاخیر سے دلبرداشتہ ہو کر جوڑے نے خودکشی کرلی۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانا میں 22 سالہ پنڈور گنیش اور20 سالہ سوام سیٹھبائی کی لاشیں ان کی رہائش گاہ سے کچھ فاصلے پر واقع کھیتوں میں ملیں۔اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے دونوں خاندانوں نے شادی کی تقریب موخر کردی تھی جس پرجوڑا افسردہ تھا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔البتہ پولیس یہ بتانے سے قاصر تھی کہ ان کی موت کیسے ہوئی لیکن انہوں نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ تلنگانا میں 22 مارچ کو لاک ڈائون نافذ ہوا تھا جس کے باعث ہزاروں شادیاں منسوخ ہوگئی تھیں۔لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں کئی ممالک میں خواتین و بچوں پر تشدد میں اضافے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہیں کئی ممالک میں طلاقوں کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔تاہم تشدد اور طلاق کی شرح میں اضافے کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں شادیوں سمیت دیگر دلچسپ واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔ایسا ہی ایک منفرد واقعہ بھارت کی ریاست بہار میں بھی سامنے آیا تھا جہاں مسلسل لاک ڈان میں تنہا رہنے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سابق محبوبہ سے ہی شادی کرلی تھی۔بھارتی اخبار دکن کیرونیکل کے مطابق ریاست بہار کے ضلع پٹنا کے چھوٹے شہر پلی گنج میں ایک شخص نے لاک ڈان کے دوران اپنی بیوی کے میکے میں پھنس جانے پر دوسری شادی کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.