امریکا، کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ کارڈ چرانے پر نرس گرفتار

0

نیویارک:  امریکی پولیس نے ایک خاتون نرس کو گرفتار کیا ہے جس نے بسترِ مرگ پر پڑے کورونا وائرس کے مریض کا کریڈٹ چرایا تھا۔نیویارک کی 43سالہ نرس ڈینیئل کونٹی نے اسٹاٹن یونیورسٹی کے ہسپتال میں زیرِ علاج 70 سالہ اینتھونی کیٹا پینو کا کریڈٹ چرایا اور اس کی موت سے تین روز قبل تک 60 ڈالر کا سودا سلف اور گاڑی کا ایندھن کریڈٹ کارڈ سے خریدا تھا۔تاہم پولیس نے نرس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جن پر چوری اور دوسرے کا سامان اڑالینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے 4 سے 12 اپریل کے درمیان مریض کا کارڈ استعمال کیا تھا۔مریض کی 37 سالہ بیٹی نے بیماری کے دوران اپنے والد کے کارڈ کے اخراجات کو دیکھا تو انہوں ںے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس تحقیقات کرتی ہوئی نرس تک پہنچی۔مریض کی بیٹی تارہ کیٹاپینو نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اپنی زندگی کی جنگ لڑرہا ہو اور اس کے ساتھ کسی مسیحا کا اتنا بڑا دھوکہ قابلِ مذمت ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے نرس کے خلاف اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ڈینیئل کونٹی 2007 سے اس ہسپتال میں نرس کے عہدے پر تھیں اور سزا پوری کرنے کے بعد غالب امکان ہے کہ انہیں ملازمت سے ہٹا دیا جائے گا اور ان کا لائسنس منسوخ ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.