قبضے کے ملزمان کی درخواست ضمانت ، ناقص تفتیش پر آئی جی اسلام آباد (آج) طلب

0

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ناقص تفتیش پر آئی جی اسلام آباد کو (آج) منگل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بتائیں ایسے تفتیشی افسران کا کیا کرنا ہے، جڑواں شہروں میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ریاست کی کوئی رٹ نہیں،، لوگوں میں اب قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا۔ پیر کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں پلاٹ پر قبضے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے تھانہ کورال کے تفتیشی افسر انسپکٹر تصدق حسین کو بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر تصدق حسین ایماندار افسر نہیں لگتا، وہ 16 فروری سے اب تک زمین کی ملکیت کا تعین نہیں کر سکا، اس نے عبوری چالان میں دونوں فریقین کیلئے گنجائش رکھی، وہ ڈیمانڈ پوری کرنے والے فریق کو حتمی چالان میں ایڈجسٹ کرے گا، بے ایمانی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، تفتیشی افسر نہ جانے کیوں اپنی نوکری تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے، سارے تفتیشی افسر فارغ ہو جائیں گے۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج ہے اور ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے، لوگوں میں اب قانون کا کوئی ڈر نہیں رہا۔سپریم کورٹ نے ناقص تفتیش پر آئی جی اسلام آباد کو (آج) منگل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بتائیں ایسے تفتیشی افسران کا کیا کرنا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت (آج) تک ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.