کسی گاہک کو ماسک کے بغیر دکان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے،کمشنر کراچی

0

کراچی:  کمشنر کراچی نے دکانداروں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرا ٓمد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہکسی گاہک کو ماسک کے بغیر دکان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ دکانیں کھولنے کی اجازت ایس او پیز پر عمل کرنے سے مشروط ہے اور ایس او پیز پر عمل کرانا دکانداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کسی گاہک کو ماسک کے بغیر دکان میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے، اپنی دکان پر کام کرنے والوں کی لسٹ اور ایس او پی آویزاں کریں، ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استمال کریں، دکان میں ڈس انفیکٹ اسپرے رکھیں۔کمشنر کراچی نے مزید ہدایت کی کہ دکان میں کام کرنے والوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہر 3 -4 گھنٹے بعد دکان کو اسپرے کرکے ڈس انفیکٹ کریں اور زیادہ گاہک آنے کی صورت میں گاہکوں کے لیے فاصلے کے دائرے بنائیں، ٹمپریچر گن کا استمال کریں۔انہوں نے کہا کہ یس او پی پرعمل نہ کرنے کی صورت میں دکان یا مارکیٹ سیل ہوسکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.