پی آئی اے برطانیہ میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے17 مئی تک پروازیں چلائے گی

0

کراچی:  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے لیے17مئی تک پروازیں چلائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستانی نڑاد برطانوی شہریوں کے لیے17مئی تک پروازیں آپریٹ کرے گی، لاہور سے 2، اسلام آباد سے 7 خصوصی پروازیں برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گی۔پی آئی اے کی پروازیں پاکستان سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے آپریٹ کی جائیں گی،پہلی پرواز 11 مئی کو اسلام آباد سے لندن جائے گی،دوسری پرواز 12 مئی کو اسلام آباد سے مانچسٹر جائے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 13 مئی کو پی آئی اے لاہور سے لندن خصوصی پرواز چلائے گی،14مئی کو اسلام آباد سے لندن، مانچسٹر کے لیے 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی،15 مئی کو لاہور سے مانچسٹر کے لیے خصوصی پروازچلائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.