عمر ایوب خان یا انکے زیر کفالت کسی بھی فرد کا کسی بھی آئی پی پی میںکوئی شئر ہولڈنگ ہے اور نہ ہی اکنامک مفادات، ترجمان پاور ڈویژن

0

اسلام آباد:  وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان یا انکے زیر کفالت کسی بھی فرد کا کسی بھی انڈپنڈنٹ پاور پلانٹ (آئی پی پی) میں نہ تو کوئی شئر ہولڈنگ ہے اور نہ ہی کوئی اکنامک مفادات۔پاور ڈویڑن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر ایوب خان کے تمام جائیداد اور دیگر کاروباری معاملات کے بارے جامع گوشوارے پہلے سے ہی الیکشن کمیشن میں جمع ہیں اور باقاعدہ اعلان کردہ ہیں ،کوئی بھی ان سے متضاد دعوت یا بیان بالکل بے بنیاد اور کسی بھی حقیقت کے بغیر ہوگا ،کچھ میڈیا کے اینکرو نے اپنے مفرضات پر اور بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے غلط دعوے کئے ہیں جو کہ سراسر غلط ہیں اگر کسی بھی میڈیا چینل اور فرد نے بغیر ٹھوس ثبوت بے بنیاد الزامات لگائے تو عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ وہ اس فرد یا میڈیا چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.