سندھ بھر میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 200 ہو گئی

0

کراچی:  سندھ بھر میں کورونا وائرس سے مزید گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں کی تعداد 200 ہو گئی جبکہ 24 گھنٹوں میں 537 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ پیر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3730 ٹیسٹ کیے گئے جن میں537 کیسز مثبت آئے۔ ا?ج 68 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جن کی مجموعی تعداد 2149 ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا ا?ج سے کاروبار ایس او پی کے تحت دئیے گئے وقت کے مطابق شروع ہوا ہے۔ تمام کاروباری دوستوں کو بتائی گئی ایس او پی تحت کام کرنا ہے۔ میں خود بھی شہر کا دورہ کرکے جائزہ لوں گا۔ انتظامیہ کسی کو ہراساں نہ کرے لیکن ایس او پی پرعمل کویقینی بنائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.