نیب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا، بتیس سالہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میں کورونا کی تصدیق

0

اسلام آباد :  نیب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا ہے،جہاں بتیس سالہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق متاثرہ ڈپٹی ڈائریکٹر کوئٹہ میں تعینات ہیں، کیس رپورٹ ہونے کے بعد نیب کوئٹہ کے تمام افسران اور ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ نیب کوئٹہ کمپاؤنڈ میں رہائش پذیر افسران کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.