ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وائس چانسلرز کا اجلاس (آج) طلب کر لیا

0

اسلام آباد:  ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کورونا کے باعث 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر وائس چانسلرز کا اجلاس (آج) منگل کو طلب کر لیا ہے۔ جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کریں گے۔ایچ ای سی کے اجلاس میں امتحانات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ایچ ای سی ذرائع کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹیز کی بندش کے دوران طلبہ کے امتحانات کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور اگر 31 مئی تک کورونا کی وبا کنٹرول ہو جاتی ہے تو یونیورسٹیز کے کچھ سیکٹرز کھولے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق 31 مئی تک صورتحال قابو میں نہ ا?ئی تو امتحانات 15 جولائی کے بعد لیے جائیں گے جبکہ کورونا کے باعث آن لائن امتحانات کا فارمولا بھی زیرغور ہو گا۔ایچ ای سی مشاورت کے بعد تجاویز حکومت کو بھیجے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.