کوئٹہ،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کایکم جون سے نجی سکولز کھولنے کا اعلان

0

بلوچستان پراہیویٹ سکولز گرینڈ الاہنس کا ایک نمایندہ وفد نے آج نذر بڑیچ کی قیادت میں صوبای اسمبلی مین اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ. اراکین اسمبلی نصرا للہ زیرے اور زاید ریکی سے صوبای اسمبلی میں ملاقات کی. وفد میں حاجی سلیم ناصر. رحمت اللہ غزنوی. اور خلاق خان کاکڑ شامل تھے. وفد نے اہوزیش جماعتوں کے رہنماوں کو نجی تعلیمی اداروں خصوصا کورونا واہیرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش سے آگاہ کیا اور 12 مہی کو ہونے والے احتجاج جس میں پراہیویٹ سکولز کی چابیاں وزیر اعلی ہاوس میں جمع کرنے کے لیے ریلی میں شرکت اور تعاون کی اپیل کی. جس پر اپوزیشن کے رہنماوں نے مکلمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر نجی تعلیمی اداروں کے مساہل کے حل کے لیے نجی تعلیمی اداروں کے نماہیندوں سے ملکر ان کے مساہل حل کرے کیونکہ موجودہ وبا کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارے سخت متاثر ہوے ہیں. بچون کی مستقبل. اساتذہ کی نان نفقہ اور مالکان کی زندگی کا مسہلہ ہے. اس پر حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چایے انھوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس کے لیے ایک بار پھر ریکوزیشن جمع کرائی ہے تاکہ اس طرح کے مساہل پر بحث کی جاے. اور اپوزیشن نجی سکولوں کے ساتھ ہے اور ان کی مساہل کے حل کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرے گی اسمبلی کے اندر اور باہر نجی سکول کے ساتھ بھر پور ساتھ دے گی. اس موقع پر وفد نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.