شعبہ سیاحت کی ترقی بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے

0

کوئٹہ :۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ شعبہ سیاحت کی ترقی بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے صوبے کے خوبصورت اور منفرد ساحلی اور پہاڑی مقامات کو بہترین سیاحتی مراکز کے طور پر دنیا میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے سیاحت کی ترقی کے لیے جامع پالیسی تیار کی گئی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے زیارت ویلی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے جائیزہ اجلاس کے دوران کیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمان بزدار بھی اجلاس میں شریک تھے پراجیکٹ ڈائیریکٹر نے زیارت ٹاؤن کی مجموعی ترقی کے ماسٹر پلان سیاحتی مقامات کی ترقی اور نئے مراکز کے قیام سے متعلق بریفنگ دی واضع رہے کہ زیارت ترقیاتی پیکیج کے لیے وفاقی حکومت نے ایک ارب روپے جبکہ صوبائی حکومت نے 250 ملین روپے مختص کیے ہیں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زیارت کو سمارٹ سٹی کی طرز پر ترقی دیکر سیاحوں کی توجہ حاصل کی جائے ترقیاتی پیکیج میں شامل منصوبوں کر جلد از جلد حتمی شکل دیکر وفاقی حکومت سے منظوری لی جائے تاکہ ترقیاتی فنڈز کا اجراء ہو انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی نوعیت اور اہمیت کے مطابق وفاقی حکومت سے فنڈز کو بڑھا کر 2 ارب روپے کرنے کی درخواست کی جائے گی وزیراعلیٰ نے زیارت کے لیے بلڈنگ کوڈ تیار کرنے موسمی حالات کے مطابق جدید خطوط پر عمارتوں کے ڈیزائین کی تیاری اور پر ی فیب ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.